فلسطین کی تازہ صورت حال پر ھنیہ کی عمانی وزیر خارجہ سے بات چیت

مقبوضہ بیت المقدس،اپریل ۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے خلیجی ریاست عمان کیویر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی سے فون پر بات چیت کی دونوں رہ نماؤں نے فلسطین میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، جہاں ہنیہ نے البو سعیدی سے مسجد اقصیٰ میں موجودہ واقعات، قابض افواج کی طرف سے جمعہ کی صبح ہونے والی طوفانی کارروائی اور آباد کاروں کی داخل ہونے کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔حماس سربراہ نے عمانی وزیر خارجہ سے کہا کہ رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں 20 کے قریب فلسطینیوں کو شہید کیاجا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض دشمن نہتے فلسطینی روزہ داروں کو بے دردی کے ساتھ حراست میں لینے اور ان پر تشدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اس وقت مسجد اقصیٰ اور اسلامی مقدسات کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔قابض فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے، نمازیوں پر حملے اور انہیں مسجد سے نکالنے کی کوشش کے بعد جمعہ کی صبح سے جاری جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 152 فلسطینی زخمی اور 40 کے قریب دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔ .

Related Articles