فضائی مسافروں کو ناشتہ اور سنیکس کی فراہمی دوبارہ شروع، پابندی غلطی تھی، برٹش ایئرویز

راچڈیل،فروری ۔برٹش ائر ویز کمپنی کے باس نے مسافروں کو اشیائے خورونوش کے مواقع ختم کرنے کو غلطی قرار دیتے ہوئے پروازوں میں مفت اسنیکس اور ناشتہ وغیرہ مہیا کرنیکی سہولیت دوبارہ فراہم کردی۔ فلیگ شپ کیریئر کے باس کا ماننا ہے کہ مسافروں کیلئے پابندیاں غلطی تھی برٹش ایئرویز مفت کھانے اور مشروبات کو واپس لارہی ہے۔ گاہکوں کے نام ایک کھلے خط میںشان ڈوئل نے کہا کہ وہ مفت ناشتے، پانی کی بوتل اور گرم اور ٹھنڈے مشروبات کے حقدار ہوں گے مذکورہ مراعات جو چھ سال قبل مختصر فاصلے کی پروازوں میں اکانومی کلاس میں ختم کر دی گئی تھیں جس سے 4سو ملین پائونڈ کی سالانہ بچت ہوئی بی اے کے برانڈ کو خاصا نقصان پہنچا کیونکہ مسافروں کو بورڈ پر سینڈویچ خریدنے پڑتے تھے جو کہ ریان ائیر جیسی بجٹ ایئر لائنز کی پالیسیوں کی عکاسی کرتے تھے50 سالہ مسٹر ڈوئل نے اپنے خط میں جنہوں نے 2020 میں قیادت سنبھالی نے کہا کہ آپ نے ہمیں یہ بھی بتایا ہے کہ آپ مفت پانی اور اسنیکس کی تعریف کرتے ہیں جو ہم اپنے یورو ٹریولر کیبن میں مختصر فاصلے کی پروازوں پر پیش کر رہے ہیں، لہذا ہم ان کو بھی جاری رکھیں گے میں ان چیزوں کے لیے بہانہ بنانیکی کوشش نہیں کر رہا ہوں جنہیں بہتر ہونا چاہیے تھا میں جو کچھ کر رہا ہوں وہ آپ سے ذاتی عہد کر رہا ہے کہ ہم ایک بہتر برٹش ایئرویز بنائیں گے انہوں نے بی اے کال سینٹر کے تجربے کو بہتر بنانے کا عزم بھی کیا جب صارفین نے وبائی امراض کی وجہ سے منسوخ ہونے والی پروازوں کے لیے رقم کی واپسی کے لیے طویل انتظار کی شکایت کی تو مسائل نے جنم لیاایک نئی ایپ جو صارفین کو اپنے سامان کو اپنے فون پر ٹریک کرنے کی اجازت دیتی ہے، بھی لانچ کی جائے گی آئی اے جی، وہ کمپنی جو بی اے کی مالک ہے نے لاک ڈاؤن کے دوران اس کے حصص کی قیمت میں 60 فیصد کمی دیکھی جس نے لوگوں کو سفر کرنے سے روک دیامسٹر ڈوئل نے کہامیرے لیے، 2022 وہ سال ہے جو ہم آخر کار اپنی ایئر لائن کو دوبارہ بنانے اور دوبارہ متحرک کرنے کے قابل ہو گئے ہیں مسافروں بالخصوصی بین الاقوامی سفر کرنیوالے مسافروں نے برٹش ائیر لائن کے فیصلے کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے اسے انتہائی خوش آئند اور خوشگوار فیصلہ قرار دیا ہے۔

Related Articles