فرانس، پنشن اصلاحات کے خلاف پر تشدد احتجاج، شاہ چارلس کی آمد پر ہڑتال کا اعلان

پیرس ،مارچ۔ فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف 3 ماہ سے جاری احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 150 اہلکار زخمی ہو گئے۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ مظاہرین نیمتعدد شہروں میں سڑکوں پر نکل کر پْرتشدد احتجاج کیا اور پیرس کے ایک تاریخی مرکز میں آگ لگادی ، جس پر پولیس نیکئی شہروں میں تشدد میں ملوث مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔وزیر داخلہ گیرالڈ درمانین نے کہا کہ ملک بھر میں سیکورٹی فورسز کے 150 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 172 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 72 کو پیرس میں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پیرس میں 140 مقامات پر آگ لگائی گئی۔ یہ تشدد پیرس آنے والے فسادیوں نے کیا جوپولیس اہلکاروں اور سرکاری عمارتوں پر حملہ آور ہوئے۔برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اگلے ہفتے فرانس پہنچ رہے ہیں اور اس دوران فرانسیسی ٹریڈ یونین نے منگل کو ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles