غزہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی ماہی گیروں پرفائرنگ

غزہ،جولائی۔ہفتے کی شام قابض اسرائیلی بحریہ کی کشتیوں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر بھاری مشین گن سے فائرنگ کی۔ماہی گیروں کی سنڈیکیٹ کے ذرائع نے بتایا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس اور رفح کے گورنریوں میں سمندر میں تعینات قابض بحریہ نے سمندر میں کام کرنے والی ماہی گیروں کی کشتیوں پر شدید فائرنگ کی جس سے انہیں واپس جانے اور سمندر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔قابض بحری افواج غزہ کی پٹی کے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتیوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں اور ان کے ماہی گیری کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔سال کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی پر قابض افواج کے حملوں میں 15 ماہی گیر زخمی اور 41 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Articles