عوام کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں، اینڈی برنہم

مانچسٹر ،دسمبر۔ گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہم نے کہا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں، ویگن اور بولٹن میں تمام بسیں ستمبر سے فرنچائز کر دی جائیں گی۔ گریٹر مانچسٹر میں اگلے سال پبلک کنٹرول میں لائی جانے والی پہلی بسوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے میئر اینڈی برنہم نے کہا کہ یہ ملک میں پہلی نئی مکمل طور پر فرنچائزڈ بسیں ہوں گی ، 1986 میں لندن سے باہر تمام سروسز کو ڈی ریگولیٹ کر دیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ سیلفورڈ اور بیری میں کچھ بسیں آپریٹرز کے ذریعہ چلائی جائیں گی جن میں لٹل ہلٹن، واکڈن اور سوئنٹن سے گزرنے والی بسیں شامل ہیں یہ تمام بسیں پیلے رنگ کی ہوں گی اور نئی الیکٹرک گاڑیاں ہوں گی جن میں معذوروں کیلئے بہتر رسائی، آڈیو ویڑول اعلانات شامل ہوں گے،تبدیلیوں کے ساتھ آنے والے پہلے بس کے روٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی لیکن خدمات کو بعد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔2025تک شہر میں تمام خدمات عوامی کنٹرول میں ہوں گی، بسیں، ٹرام اور کرائے کی بائک روزانہ کیپ کے ساتھ ایک ہی ٹکٹ سسٹم استعمال کریں گی۔ گریٹر مانچسٹر میں بسوں کے کرایوں کو پہلے ہی سنگل سفر کیلئے £2 اور ہفتہ واروں کے ساتھ دن کے ٹکٹوں کیلئے £5جنوری میں £21تک محدود کر دیا گیا ہے۔ تاہم ان کیپس کا موسم گرما میں جائزہ لیا جائے گا جس کا مطلب ہے کہ اگلے سال پہلی فرنچائزڈ بسوں کے شروع ہونے تک کرایوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ مسٹر برنہم نے 2025 سے شروع ہونے والے دو مراحل میں ریلوے نیٹ ورک کے کچھ حصوں کو مقامی کنٹرول میں لانے کے گریٹر مانچسٹر کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

Related Articles