عرفی کیخلاف شکایت، پولیس نے انکوائری کیلئے طلب کرلیا

ممبئی،جنوری۔متنازع بھارتی سلیبریٹی عرفی جاوید کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خاتون رہنما چترا کشور واگ کی شکایت پر پولیس نے انکوائری کیلیے طلب کرلیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی رہنما نے سلیبریٹی کیخلاف لباس سے متعلق پولیس کو شکایت درج کروائی تھی۔خاتون سیاستدان نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ عرفی جاوید ممبئی کی سڑکوں پر غیرمناسب لباس پہن کر اپنے جسم کی نمائش کرتی پھرتی ہیں۔ چترا کشور واگ نے اپنی درخواست میں تحریر کیا کہ کوئی سوچ نہیں سکتا کہ آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی کو کوئی اس طرح پریشان کن انداز میں بھی استعمال کرسکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ اگر عرفی اسی طرح سے رہنا چاہتی ہیں تو وہ چار دیواری کے اندر رہ کر یہ کام کریں۔چترا کشور واگ کی درخواست میں یہ بھی تحریر تھا کہ عرفی کو شاید اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ وہ معاشرے میں بگاڑ اور اشتعال کا سبب بن سکتی ہیں۔

Related Articles