عرفی جاوید کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

ممبئی،دسمبر۔بھارتی ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) میں شامل اداکارہ عرفی جاوید کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گورے گاؤں پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے نوین گری نامی شخص کو اداکارہ کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق نوین گری نے سوشل میڈیا انفلوئینسر کو بذریعہ واٹس ایپ دھمکی آمیز پیغامات ارسال کئے، جس کے نتیجے میں اس پر آئی پی سی کی دفعہ 354(A) (جنسی ہراسانی)، 354(D) (پیچھا کرنا)، 509، 506 (مجرمانہ دھمکی) کے ساتھ ساتھ آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عرفی جاوید کو برہنہ فوٹو شوٹ کروانے پر دبئی میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Related Articles