عراق میں ایک شیعہ مزار پر مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق

کربلا [عراق]،اگست۔پیر کی رات عراقی امدادی ٹیموں نے ملک کے وسط میں واقع ایک شیعہ مزار پر مٹی کے تودے گرنے سے متاثرین کو نکالنے کے لیے کام مکمل کرلیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ریسکیو آپریشن 60 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے کیبعد رات کو امدادی ٹیموں نے ایک خاتون کی لاش نکال لی۔ یہ اس حادثے میں فوت ہونے والی آخری خاتون تھی۔یہ حادثہ ہفتے کے روز وسطی عراق کے شہر کربلا کے جنوب میں قطارہ میں امام علی مزارمیں پیش آیا۔سول ڈیفنس نے بیان کے مطابق ملبے تلے دبے شہریوں کے لیے تلاش اور بچاؤ کا کام ختم کردیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے سرچ آپریشن کے آغاز کے پہلے گھنٹوں میں 3 بچوں کو بچالیا جب کہ باقی آپریشن ساٹھ گھنٹے تک جاری رہا۔حادثے کے نتیجے میں پانچ خواتین ، ایک بچہ اور دو مردوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔سول ڈیفنس میں ڈائریکٹر انفارمیشن جودت عبدالرحمان کے مطابق پیر کی صبح سول ڈیفنس کو ایک عورت اور ایک مرد کی دو لاشیں ملی تھیں، جبکہ ریسکیو ٹیموں کو اتوار کو باقی پانچ لاشیں ملی تھیں۔

 

Related Articles