عامر خان کی فلم’ لال سنگھ چڈھا‘ نیٹ فلیکس پر ریلیز

دہلی،اکتوبر۔ بالی ووڈ کے سپر سٹار اداکار کی عامر خان کی فلم "لال سنگھ چڈھا "جو کہ ہالی ووڈ فلم "فاریسٹ گمپ” کا ریمیک ہے ،جسے خاموشی سے نیٹ فلکس پر ریلیز کردیا گیا۔این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق بھارتی فلم "لال سنگھ چڈھا” نے باکس آفس میں آنے تک اور آنے کے بعد بے حد مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ عوام کا منفی ردعمل،تاثرات، تنقید اور تمام تر مشکلات عبور کرکے نا صرف اس فلم نے باکس آفس میں اپنی جگہ بنائی بلکہ اب اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فلم کی ریلیز کو چھپایا گیا مگر نیٹ فلکس نے انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے ناظرین تک یہ خبر پہنچادی۔نیٹ فلکس کی جانب سے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا گیا کہ "اپنے پاپ کارن اور گول گپے تیار رکھیں کیونکہ فلم لال سنگھ چڈھا اب اسٹریمنگ ہونے جارہی ہے”۔اس سے قبل فلم کے پرڈیوسر اور بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کی جانب سے فلم کی او ٹی ٹی ریلیز سے متعلق یہ کہا گیا تھا کہ فلم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تقریباً 6 ماہ کے وقفے سے ریلیز کیا جائے گا”, مگر باکس آفس پر ریلیز ہونے کے ٹھیک 8 ہفتے بعد ہی اسے نیٹ فلکس پر ریلیز کردیا گیا۔واضح رہے کہ فلم "لال سنگھ چڈھا "11 اگست 2022ء کو سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔فلم لال سنگھ چڈھا 2022ء کی ہندی زبان کی کامیڈی ڈرامہ فلم ہے، جس کے ہدایت کار ادویت چندن ہیں جبکہ اسے پروڈیوس عامر خان نے کیا ہے۔

Related Articles