عالیہ بھٹ نے جنیفر لوپیز اور کرس ہیمسورتھ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی،مئی.بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں سب سے زیادہ متاثر کن مشہور شخصیات کی فہرست میں اپنی جگہ بنالی ہے۔دی انفلوینسر مارکیٹنگ ہب کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق، عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پرصارفین کو سب سے زیادہ اثر انداز کرنے والی دس مشہور شخصیات کی فہرست میں چھٹا نمبر حاصل کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، عالیہ بھٹ نے اس فہرست میں جینیفر لوپیز، کرس ہیمس ورتھ اور رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔تاہم، اس فہرست میں اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اداکار اکشے کمار بالترتیب 13 ویں اور 14 ویں نمبر پر ہیں۔ دی انفلوینسر مارکیٹنگ ہب نے بتایا کہ عالیہ بھٹ کے انسٹاگرام پر 64.1 ملین فالوورز ہیں جن کی جانب سے اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ردِعمل دینے کی شرح 3.57 فیصد ہے۔جبکہ اس فہرست میں سرفہرست ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ زِندایا ہیں اور دوسرے نمبر پر ان کے بوائے فرینڈ اداکار ٹام ہالینڈ ہیں۔انسٹاگرام پرصارفین کو سب سے زیادہ اثر انداز کرنے والی دس مشہور شخصیات کی فہرست میں ڈوائن جانسن، جنوبی کوریا کے ریپر جے ہوپ اور ول اسمتھ کے نام بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ پچھلے چند ہفتوں میں، 29 سالہ عالیہ بھٹ نے اپنے بوئے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے بعد بہت زیادہ انسٹاصارفین کو اپنی طرف متوجہ کیاہے۔

Related Articles