عالیہ بھٹ نے’پسوڑی‘ کو پسندیدہ گانا قرار دے دیا

ممبئی،جولائی ۔ بھارتی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی کوک اسٹوڈیو کا گانا ’پسوڑی‘ اْن کا پسندیدہ گانا ہے۔جَلد ہی ماں بننے والی اداکارہ عالیہ بھٹ آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’ڈارلنگ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی فلم کے گانے ’کیسریا‘ کی بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج کل اْن کا پسندیدہ گانا ’پسوڑی‘ ہے۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ میری فلم براہماسترا کے گانے ’کیسریا’ نے میرے پسندیدہ گانے ’پسوری‘ کو پیچھے چھوڑ دیا، پسوڑی گانا مسلسل 85 دنوں تک نمبر ون رہا تھا مگر کیسریا ایک ہی دن میں پہلے نمبر پر آ گیا۔واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم براہماسترا 9 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔دوسری جانب فلم براہماسترا کا گانا ’کیسریا‘ 17 جولائی کو ریلیز ہوا تھا جس نے ریلیز ہوتے ہی شہرت کی نئی بلندیوں کو چھو لیا تھا۔

Related Articles