عارف نے دو میڈیا چینلز کے صحافیوں سے بات کرنے سے انکار کیا

کوچی، نومبر۔کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے پیر کو ریاست میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کی قیادت والی حکومت کی حمایت کرنے والے میڈیا کے خلاف ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے دو نیوز چینلوں کے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرنے سے انکار کردیا۔گورنر نے میڈیا ون چینل اور کیرالی نیوز چینل کے صحافیوں کو یہ کہتے ہوئے اپنے احاطے سے نکل جانے کو کہا کہ وہ ان لوگوں سے بات نہیں کرناچاہتے جو میڈیا کامکھوٹا لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کیرالی سے کوئی میڈیا پرسن یہاں ہے تو میں ان سے بات نہیں کرنا چاہتا۔ اگر کوئی میڈیا ون سے ہے تو میں آپ سے بھی بات نہیں کرنا چاہتا۔ یہاں سے چلے جائیں۔ مجھے امید ہے کہ کیرالی اور میڈیا ون سے یہاں کوئی نہیں ہے۔جب کچھ نامہ نگاروں کے ذریعہ پوچھا گیا کہ دونوں میڈیا ہاؤس راج بھون کی دعوت پر آئے تھے تو گورنر نے کہا کہ کوئی غلطی ہوسکتی ہے اور وہ اپنے دفتر پہنچنے کے بعد اس معاملے کو دیکھیں گےگورنر نے الزام لگایا کہ دونوں میڈیا ہاؤس ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

 

Related Articles