سال 2024 کےلوک سبھا انتخابات قنوج سے لڑونگا:اکھلیش

قنوج:نومبر۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں قنوج پارلیمانی نششت سے خود انتخابی میدان میں اتریں گے۔بیوی ڈمپل یادو کو مین پوری ضمنی الیکشن میں پارٹی کا امیدوار بنائے جانے کے بعد قنوج پارلیمانی سیٹ کے بارے میں دریافت کئے جانے پر اکھلیش نے کہا’اب میں بالکل فرصت میں ہوں میں کیا کرونگا؟میں انتخابی میدان میں اترونگا۔انتخابات لڑنا ہمارا کام ہے۔اکھلیش نے کہا کہ وہ اسی سیٹ سے انتخابی میدان میں اتریں گے جس سیٹ سے وہ پہلی بار اترے تھے۔ ‘ میں اس سیٹ سے انتخابی میدان میں اترونگا جہاں سے میں پہلی بار لڑا تھا۔یہ پارٹی پر منحصر ہے کہ انتخابات میں وہ کیا کرتی ہے۔اس وقت اکھلیش ضلع مین پوری کی کرہل سیٹ سے ایم ایل اے اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ڈمپل یادو قنوج پارلیمانی سیٹ سے دو بار رکن پارلیمان منتخب ہوچکی ہیں۔وہیں سال2019 کے لوک سبھا انتخابات میں انہیں بی جے پی کے سبرت پاٹھک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اب ڈمپل مین پوری پارلیمانی سیٹ پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایس پی کی امیدوار ہیں۔ یہ سیٹ ملائم سنگھ یادو کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔

 

Related Articles