طویل عرصے تک لوگ مجھے میرے نام سے نہیں جانتے تھے، کارتک آریان

ممبئی،ستمبر۔بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے کہا ہے کہ کئی برس تک لوگ میرا نام نہیں جانتے تھے، وہ مجھے میری فلم پیار کا پنچ نامہ میں میرے طویل ڈائیلاگ سے جانا کرتے تھے۔ یاد رہے کہ کارتک نے اپنا بالی ووڈ کیریئر 2011 کی مذکورہ بالا فلم سے کیا تھا، اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کارتک نے ایک طویل عرصے تک لوگوں کے اپنے نام کے بارے میں نہ جاننے کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ فلم بین انہیں پیار کا پنچ نامہ کے حوالے سے جانتے تھے۔یاد رہے کہ کارتک ان دنوں اپنی آئندہ برس آنے والی فلم ستیہ پریم کی کتھا کی تیاری میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ کیارا اڈوانی کام کر رہی ہیں، حالیہ ماہ و سال میں کارتک غالباً بالی ووڈ کے مصروف ترین اداکاروں میں شامل ہیں اور انہوں نے اپنی ایک اور نئی فلم عاشقی 3 کا بھی اعلان کیا ہے۔لیکن ایک ایسا بھی وقت تھا جب ان کے مطابق انہیں لوگ ان کے نام کے بجائے ایک پرانی فلم کے نام اور کردار کے حوالے سے جانتے تھے۔انہوں نے اپنے فلمی کیریئر پر گفتگو کے دوران بتایا کہ یہ اتار چڑھاؤ اور کافی مشکلوں پر مبنی رہا ہے۔لیکن 2018 کی فلم سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی نے انہیں کافی شہرت دی، جبکہ آخری بار وہ اس برس ریلیز ہونے والی اور باکس آفس پر کامیاب فلم بھول بھلیہ 2 میں کام کرتے نظر آئے۔

Related Articles