طلباء کے لیے وسائل اور سہولیات کی کمی کو پورا کیا جائے گا: شیو راج
بھوپال، ستمبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ طلباء کے لیے وسائل اور سہولیات کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔مسٹر چوہان نے یہاں لال پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ ’ودیارتھی سمان سماروہ‘ پروگرام سے خطاب کیا۔ انہوں نے پروگرام میں منتخب کیے گئے طلبہ میں لیپ ٹاپ کی خریداری کے لیے علامتی چیک تقسیم کیے ۔ اس کے ساتھ انہوں نے 91498 ہونہار طلباء کے بینک کھاتوں میں لیپ ٹاپ کی خریدنے کے لیے رقم سنگل کلک کے ذریعے منتقل کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ طلباء کے لیے وسائل اور سہولیات کی کمی کو پورا کریں گے۔ ہم نے سی ایم رائز سکول قائم کیا ہے۔ طلباء کے کیریئر کی سمت کا تعین کرنے کے لئے، ایک کیریئر کونسلنگ سیل قائم کیا جا رہا ہے جو طلباء کی مدد کرے گا۔مسٹر چوہان نے کہا کہ مختلف مسابقتی امتحانات میں کامیابی کے بعد فیس کی فکر نہ کریں، صرف محنت کرتے رہیں۔ وہ ان کے ساتھ کھڑےہے۔ میرے بیٹے اور بیٹیوں، ہم نے آپ کے روشن مستقبل کے لیے بہت سے منصوبے بنائے ہیں۔ ان میں سے ایک مکھی منتری میدھاوی ودیارتھی یوجنا ہے۔ جو طالب علم بارہویں جماعت میں 70 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرے گا اور والدین کی سالانہ آمدنی 6 لاکھ روپے یا اس سے کم ہے تو والدین کی جگہ فیس ہم ادا کریں گے۔جناب چوہان نے طلباء سے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے والدین کا احترام کریں، اپنے اساتذہ کا احترام کریں اور اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کا احترام کریں۔ منشیات سے دور رہیں انہوں نے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کر رہا ہوں کہ منشیات کا استعمال کرنے والے مافیا، غنڈوں، بدمعاشوں کو نہیں بخشا جائے گا۔