صیہونی قومی سلامتی کے مشیر کابحرین میں امریکی نیول کمان کا دورہ

منامہ،نومبر۔ اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر ایال ہولاتا کی سربراہی میں ایک اسرائیلی وفد نے بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔اسرائیل کے سرکاری ریڈیو نے کہا کہ کہ ہولاتا سالانہ منامہ ڈائیلاگ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں اور وہ بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے جہاں انہوں نے اتوار کو امریکی بحریہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قابض فوج کے چیف آف سٹاف جنرل ایویو کوچاوی امریکا کے سرکاری دورے پر ہیں جو کہ 5 روز تک جاری رہے گا۔ اس دوران وہ وزارت دفاع میں حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا نے کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ امریکی زیرقیادت بحری فوج اگلے سال تک خلیجی پانیوں میں 100 سے زیادہ دور سے چلنے والے بحری جہازوں کو سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے تعینات کرے گی۔یہ واقعہ اسرائیل اور امریکا ایران کو اس ہفتے عمان کے ساحل پر ڈرون حملے کا ذمہ دار ٹھہرانے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایک اسرائیلی تاجر کی کمپنی کے ذریعے چلائے جانے والے آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے ستمبر 2020 کے وسط میں امریکی وائٹ ہاؤس کے باغ میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں قابض ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

 

Related Articles