صدر ایردوان نے ٹی سی جی انادولو جنگی بحری جہاز کا معائنہ کیا

استنبول ،اپریل۔استنبول کے علاقے تزلا میں بحری جہاز کا معائنہ کرنے والے مسٹر ایردوان نے اس کے عرشے پر کھڑے قومی جنگی ڈراونز قزل ایلما کا بھی جائزہ لیا۔دنیا کے پہلے مسلح ڈراونز سے لیس بحری جہاز ٹی سی جی انادولو کے ایک تقریب کے ساتھ ترک بحریہ کے حوالے کیے جانے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان نے اس بحری جہاز کو معائنہ کیا۔استنبول کے علاقے تزلا میں بحری جہاز کا معائنہ کرنے والے جناب ایردوان نے اس کے عرشے پر کھڑے قومی جنگی ڈراونز قزل ایلما کا بھی جائزہ لیا۔صدر نے بائکار ٹیکنالوجی کے سربراہ سلچوق بائراکتات سے قزل ایلما کی بحری جہاز سے پہلی پرواز کی تاریخ کے بار ے میں دریافت کیا۔جس پر بائراکتار نے بتایا کہ اس حوالے سے امور پر کام سرعت سے جاری ہے اور اس کی پرواز اور لینڈنگ کا عمل انشااللہ سنہ 2025 میں شروع ہو جناب ایردوان نے بعد جمہور اتحاد کے شراکت داروں اور وزرا کے ہمراہ قزل ایلما کے سامنے یادگاری تصویر ترک صدر نے وہیل ہاؤس میں مہمانوں کے رجسڑ پر اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔ٹی سی جی انادولو بحری جہاز کی تعمیر کا کام استنبول کے ڈاک یارڈ میں 6 ماہ میں مکمل ہوا۔

Related Articles