موٹرولا کا ون فیوژن پلس اسمارٹ فون لانچ

موٹرولا نے اپنا نیا اسمارٹ فون ’ون فیوژن پلس‘ لانچ کردیا ہے۔ اس نئے اسمارٹ فون میں  سیلفی کیمرا پوپ اپ میکانزم کے ساتھ دیا گیا ہے۔موٹو ون فیوژن پلس میں پنچ ہول ڈدیزائن میں سیلفی کیمرا نہیں دیا گیا جو موٹرولا کے حالیہ ون ماڈلز میں نظر آئے۔اس نئے فون میں۶ء۵؍ انچ ٹوٹل ویژن ڈسپلے دیا گیا ہے جو آئی پی ایس ایل سی ڈی اور ایچ ڈی آر سپورٹ سپورٹ کے ساتھ ہے۔ سیلفی کیمرا۱۶؍ میگاپکسل کا ہے اور ضرورت کے وقت ہی باہر نکلتا ہے۔فون کے بیک پر۶۴؍ میگا پکسل مین کیمرا دیا گیا ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کم روشنی میں بھی بہترین کارکردگی دکھا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ۸؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا،۵؍ میگا پکسل میکرو اور۲؍ میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے بھی موجود ہیں۔کمپنی نےاس فون میں  اسنیپ ڈریگون۷۳۰؍ پروسیسر استعمال کیا ہے جبکہ۶؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج موجود ہے جسے  مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔ ہیڈفون جیک اور ایف ایم ریڈیو ریسیور اس فون میں موجود ہیں جبکہ۵؍ہزار  ایم اے ایچ بیٹری۱۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔ یہ فون رواں ماہ کے آخر میں یورپ میں فروخت کیلئے  پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت۲۹۹؍ یورو (۲۴؍ہزار۴۰۰؍روپے ) رکھی گئی ہے۔

Related Articles