صدرجمہوریہ دروپدی مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر

کولکتہ، مارچ ۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار پیر سے مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر یہاں آ رہی ہیں۔صدر جمہوریہ آج نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کولکتہ میں نیتا جی بھون جائیں گی۔ وہ شام کو یہاں نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک شہری استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گی۔بعد میں وہ رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کے گھر جوراسانکو ٹھاکر باڑی میں خراج عقیدت پیش کریں گی۔ محترمہ مرمو راج بھون میں قبائلی گروپوں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گی۔ وہ وشو بھارتی کے سالانہ کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کے لیے منگل کو شانتی نکیتن جائیں گی۔ وہ بیلور مٹھ میں یوکو بینک کے 80 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔

Related Articles