شیوراج نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کیا

بھوپال، جنوری ۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹرچوہان نے رہائش گاہ پر واقع آڈیٹوریم میں نیتا جی کی تصویر پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ فنانس اور کمرشل ٹیکس کے وزیر جگدیش دیوڑا نے بھی پھول چڑھائے۔سرکاری معلومات کے مطابق نیتا جی سبھاش چندر بوس جدوجہد آزادی کے سرکردہ رہنما تھے۔ وہ 23 جنوری 1897 کو کٹک، اڈیشہ میں پیدا ہوئے۔ انگریزوں کے خلاف لڑنے کے لیے انہوں نے آزاد ہند فوج بنائی تھی۔ ان کا دیا ہوا نعرہ ‘جئے ہند’ ہندوستان کا قومی نعرہ بنا رہا۔ عظیم رہنما نیتا جی سبھاش چندر بوس نے ‘تم مجھے خون دو میں تمہیں آزادی دوں گا’ کا نعرہ دے کر ہر ہندوستانی کے دل میں آزادی کا ایک نیا شعلہ روشن کیا۔ملک کے لوگ انہیں نیتا جی کے نام سے مخاطب کرتے ہیں۔ نیتا جی نے 5 جولائی 1943 کو سنگاپور کے ٹاؤن ہال کے سامنے ‘سپریم کمانڈر’ کے طور پر آزاد ہند فوج کو ‘دہلی چلو’ کا نعرہ دیا اور برٹش وکامن ویلتھ فوج کا برما سمیت امپھال اور کوہیما میں ایک ساتھ سامنا کیا۔ نیتا جی نے 21 اکتوبر 1943 کو آزاد ہند فوج کے سپریم کمانڈر کے طور پر آزاد ہندوستان کی عارضی حکومت تشکیل دی تھی۔

Related Articles