شیوراج نے ستنا ضلع میں جائزہ میٹنگ کی
بھوپال،نومبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج ستنا ضلع میں جائزہ میٹنگ کی ۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان نے رہائشی دفتر سے ستنا ضلع میں چلنے والے سرکاری اسکیموں، تعمیراتی کاموں اور قانونی انتظام کا ورچوئلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں وزیر رام کھلاون پٹیل اور سینئر افسر موجود تھے۔جائزہ میٹنگ میں وزیر اعلی مسٹر نے کہا کہ جل جیون مشن سمیت سبھی تعمیراتی کاموں کے معیار اورمتعینہ وقت میں انھیں پورا کرنے میں گڑبڑی کرنے والوں پر کاروائی کی جائے۔ سبھی اہل شخص کو اناج کی صحیح مقدار میں بغیر رکاوٹ کے مہیا ہو، یہ یقینی بنایا جائے۔مسٹر چوہان نے کہا کہ بدعنوانی کرنے والے یا بد انتظامی پیدا کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔