شیوراج نے آگر-مالوا ضلع کی جائزہ میٹنگ کی
بھوپال، دسمبر۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج آگر-مالوا اضلاع کی جائزہ میٹنگ کی۔میٹنگ کے دوران ضلع کے اعلیٰ انتظامی افسران سمیت وزیر انچارج یشودھرا راجے میٹنگ میں موجود تھے۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی)، پردھان منتری آواس یوجنا (شہری)، جل جیون مشن، امرت سروور اور لاء اینڈ آرڈر کا جائزہ لیا۔مسٹرچوہان نے پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی) میں ضلع کی بہتر کارکردگی کے لیے عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ ساتھ ہی پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کی سست رفتاری پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے جل جیون مشن میں معیار کی شکایات کو دور کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ 26 جنوری کو امرت سروور میں پروگرام کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔ایک ضلع ایک پروڈکٹ کے تحت سنتری کے انتخاب کے تناظر میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پر کوئی ٹھوس کام کیا جانا چاہیے۔ امن و امان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس میں زیرو ٹالرنس ہونا چاہیے۔کووڈ کے حالات کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن ہوشیار رہیں۔ اسپتال میں آکسیجن پلانٹ، آکسیجن سلنڈر، وینٹی لیٹر، ادویات وغیرہ کے انتظامات دیکھیں اور لوگوں کو بوسٹر ڈوز کے لیے ترغیب دیں۔