بی ایس پی کے 51امیدواروں کی فہرست جاری،مسلم امیدواروں پر داؤ

لکھنؤ:جنوری۔بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش میں مجوزہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ والے 9اضلاع کی 53سیٹوں کے لئے ہفتہ کو اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلا ن کردیا۔بی ایس پی کی جانب سے جاری امیدواروں کی فہرست میں 23مسلم امیدواروں کے نام شامل ہیں۔مایاوتی نے بی ایس پی سے جن مسلم امیدواروں کو انتخابی میدان میں قسمت آزمانے کا موقع دیا ہے ان ضلع سہارنپور ،سنبھل سے 3۔3،بجنور ،مرادآباد سے 5۔5،ضلع رامپور امروہہ،بدایوں سے 2۔اور ضلع شاہجہاں پور سے ایک امیدوار شامل ہیں۔بی ایس پی نے جن مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دئیے ہیں ان میں ضلع سہارنپور کی بیہٹ سے رئیس ملک،نکڑ سے ساحل خان،گنگوہ سے نعمان مسعود،وہیں ضلع بجنور کی نجیب آباد سے شہنواز عالم،بڑا پور سے محمد غازی،دھام پور سے کمال احمد، چاندپورسے ڈاکٹر شکیل ہاشمی،نور پور سے حاضی ضیاء الدین کے نام شامل ہیں ۔جبکہ ضلع مرادآباد کی کانٹھ سے آفاق علی خان،ٹھاکر دوار سے مجاہد علی،مردآباد دیہات عقیل چودھری،مردآباد نگر سے ارشاد حسین سیفی، کندرکی سے حاجی چاند بابو ملک،ضلع سنبھل کی اسمولی سے رفات اللہ عرف نیتا چھدا،سنبھل سے شکیل احمد قریشی،گنور سے فیروز،ضلع رامپور کی چمروا سے عبدالمصطفی حسین بی ایس پی کی ٹکٹ پر قسمت آزمائیں گے۔وہیں رامپور سے صداقت حسین،ضلع امروہہ کی نوگاوں سادات سےشاداب خان عرف ٹاٹا،امروہہ سے محمد ناوید ایاز،ضلع بدایوں کی سہسوان سے حاجی وٹن مسرت،شیخور پور سے مسلم خاں،ضلع شاہجہاں پور کی تلہر سے نواب فیضان علی خان کو پارٹی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔جبکہ ضلع بجنور کی دو سیٹوں پر خاتون امیدواروں کو موقع دیا ہے جس میں نہٹور(ریزرو) سے پریا سنگھ،بجنور سے روچی ویرا اور بدایوں کی بلسی سے ممتا شاکیہ انتخابی میدان میں ہونگی۔اس کے علاوہ ضلع سہارنپور کی سہارنپور شہر سے منیش اروڑا،سہارنپور سے اجب سنگھ، دیوبند سے چودھری راجندر سنگھ،رامپور منہارن(ریزرو) سےروندر کمار مولہو،ضلع بجنور کی نگینہ سے برجپال سنگھ،ضلع مرادآباد کی بلاری سے انل کمار چودھری،ضلع سنبھل کی چندوسی (ریزرو) سے رنوجئے سنگھ،ضلع رامپور کی سوار سے شنکر لال سینی،وبلاس پور سے رام اوتار کشیپ،ملک (ریزرو) سےسریندر سنگھ ساگر کے نام فہرست میں شامل ہیں۔ضلع امروہہ کی دھنورا(ریزرو)سے ہرپال سنگھ،حسن پور سے پھرے رام عرف پھرے سنگھ گرجر،ضلع بدایوں کی بسولی(ریزرو)جئے پال سنگھ،بدایوں سے راجیش کمار سنگھ،داتا گنج سےرجت گپتا،ضلع بریلی کی بہیڑی سے آسے رام گنگوار،میر گنج سے کنور بھانو پرتاپ سنگھ گنگوار،بھوجیپورا سے یوگیش پٹیل،بتھری چین پور سے آشیش پٹیل،بریلی کینٹ(ریزرو)انل کمار بالمیکی،آنولہ سے لکشمن پرساد لودھی،ضلع شاہجہاں پور کی کٹرا سے راجیش کشیپ،جلال آباد سے انرودھ سنگھ یادو،پوایا(ریزرو)سےادے ویر سنگھ جاٹو، شاہجہاں پور سے سرویش چندر دھاندھو مشرا پارٹی کے امیدوار ہونگے۔

 

Related Articles