شیوراج آج وزراء سے ملاقات کرکے نئے سال کا روڈ میپ تیار کریں گے

بھوپال، جنوری ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان آج ریاستی وزراء کے ساتھ میٹنگ کے بعد نئے سال کا روڈ میپ تیار کریں گے۔مسٹرچوہان نے دو دن پہلے بتایا تھا کہ وہ کئی برسوں سے سال کے آخر میں شرڈی جاتے ہیں اور وہاں نئے سال کے لیے ایکشن پلان بناتے ہیں۔ شرڈی سے واپس جاتے ہی وہ اپنے تمام وزراء اور افسران کی مشترکہ میٹنگ کرتے ہیں اور وہاں سے نئے سال کے روڈ میپ پر حکومت کا کام شروع ہوتا ہے۔اسی سلسلے میں آج وہ وزراء کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔اس سلسلے میں وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے صحافیوں کو بتایا کہ آج وزیر اعلیٰ تمام وزراء کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس دوران وہ ترقی اور عوامی مفاد کے لیے روڈ میپ تیار کریں گے۔

Related Articles