شیئر بازار میں تیزی برتری کے ساتھ کاروبار کا آغاز

ممبئی، جولائی ۔شیئر بازارنے جمعرات کو برتری کے ساتھ کاروبار شروع کیا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 395.71 پوائنٹس بڑھ کر 54146.68 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای)کا نفٹی 117.75 پوائنٹس بڑھ کر 16107.55 پوائنٹس پر کھلا۔ سبز نشانات کے ساتھ کھلے شیئر بازار میں مڈ کیپ اورا سمال کیپ میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای مڈ کیپ 116.88 پوائنٹس بڑھ کر 22,462.94 پوائنٹس اورا سمال کیپ 131.07 پوائنٹس بڑھ کر 25,370.75 پوائنٹس پر کھلا۔ واضح رہے کہ بدھ کو بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 616.62 پوائنٹس کے اضافے سے 53750.97 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 178.95 پوائنٹس کے اضافے سے 15989.80 پوائنٹس پر تھا۔

Related Articles