یوکرین پر روس کے حملے سے شیئربازار میں ہاہاکار

ممبئی، فروری ۔ روس کے یوکرین پر حملہ کرنے سے عالمی بازار میں بپا کہرام کے ساتھ ہی گھریلو سطح پرخوفزدہ سرمایہ کاروں بالخصوص غیر ملکی سرمایہ کاروں کی چوطرفہ فروخت سے شیئر بازار چھ ماہ کی سب سے زیادہ نچلی سطح پر اتر گیا۔ بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سنسیکس 2702 پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 815 پوائنٹس کم ہو گیا۔ سنسیکس 2702.15 پوائنٹس کم ہو کر 10 اگست 2021 کے بعد کی نچلی سطح 54529.91 پوائنٹس پر رہا۔ 10 اگست 2021 کو سنسیکس 54554.66 پوائنٹ پر رہا تھا۔ این ایس ای کا نفٹی 815.30 پوائنٹ کم ہو کر 16247295 پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای میں شامل تمام گروپس میں زبردست فروخت ہوئی۔ ریئلٹی سب سے زیادہ 7.27 فیصد اور سی ڈی میں سب سے کم 3.57 فیصد تھی۔ بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3478 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 3161 کمپنیاں خسارے میں رہیں جبکہ صرف 231 کمپنیاں فائدے میں۔ 86 میں کوئی تبدیلی نہیں۔یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے عالمی سطح پر شیئر مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی۔ گذشتہ رات امریکی بازار شدید گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ آج برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 2.71 فیصد، ڈی اے ایکس 3.90 فیصد، جاپان کا نکئی 1.81 فیصد، چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.70 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 3.21 فیصد گر گیا۔بی ایس ای کا سینسیکس 1800 پوائنٹس سے زیادہ نیچے 55418.45 پر کھلا۔ اس کے فوراً بعد، یہ خرید کے زور پر 55996.09 پوائنٹس تک چڑھ گیا۔ اس کے بعد دوبارہ فروخت کا غلبہ ہوگیا جو آخری لمحات تک برقرار رہا اور اس دوران سینسیکس 54383.20 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔ آخر میں، یہ گذشتہ روز کے 57232.06 پوائنٹس کے مقابلے 2702.15 پوائنٹس یعنی 4.72 فیصد کم ہوکر 54529.91 پوائنٹس پر آگیا۔اسی طرح این ایس ای کا نفٹی 515 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 16548.90 پر کھلا۔ سیشن کے دوران یہ 16203.25 پوائنٹس کی نچلے اور 16705.25 کی بلندی کے درمیان تھا۔ آخر میں، یہ گذشتہ روز کے 17063.25 پوائنٹس کے مقابلے میں 815.30 پوائنٹس یعنی 4.78 فیصد کم ہوکر 16247.95 پوائنٹس پر آگیا۔ نفٹی میں شامل تمام 50 کمپنیاں گراوٹ میں رہیں۔سینسیکس میں شامل تمام 30 کمپنیاں بھی سرخ نشان میں رہیں۔ انڈس انڈ بینک 7.88 فیصد، مہندرا 6.34 فیصد، بجاج فائنانس 6.02 فیصد، ایکسس بینک 5.99 فیصد، ٹیک مہندرا 5.75 فیصد، ماروتی 5.65 فیصد، ٹاٹا اسٹیل 5.61 فیصد، بجاج فنسرو 5.57 فیصد، ایچ ڈی ایف سی بینک 53 فیصد، وپرو 58 فیصد، الٹرا ٹیک سیمنٹ 5.37 فیصد، وائی پرو 58 فیصد۔ فیصد، ایشین پینٹس 5.30 فیصد، اسٹیٹ بینک 5.20 فیصد، آئی سی آئی سی آئی بینک 5.03 فیصد، کوٹک بینک 4.98 فیصد، ریلائنس 4.98 فیصد، ایئرٹیل 4.76 فیصد، ایچ سی ایل ٹیک 4.66 فیصد، ٹی سی ایس 4.57 فیصد، این ٹی پی سی 4.46 فیصد، ہندوستان یونی لیور 9.3 فیصد، ایچ ڈی ایف سی 3.92 فیصد ، انفوسس 3.78 فیصد، پاور گرڈ 3.63 فیصد، آئی ٹی سی 3.54 فیصد، ایل ٹی 3.54 فیصد، ٹائٹن 3.39 فیصد، سن فارما 2.62 فیصد، ڈاکٹر ریڈیز 2.49 فیصد اور نیسلے انڈیا 1.24 فیصد کی گراوٹ شامل ہے۔

Related Articles