شیئربازار میں تیزی، سنسیکس 454اور نفٹی میں 121 پوائنٹ کی اچھال
ممبئی، نومبر ۔عالمی بازار میں تیزی کے درمیان مقامی سطح پر ریلائنس انڈسٹریز کے شیئروں میں چھ فیصد سے زیادہ اضافہ کی بدولت آج شیئر بازار ایک دن کی گراوٹ سے نکل کر مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل) کے بورڈآف ڈائرکٹر نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے گیسی فکیشن انڈرٹیکنگ کو مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی کو ٹرانسفر کرنے کے لئے ایک اسکیم کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے اس اعلان کے بعد آج اس کے شیئر کی قیمت میں چھ فیصد سے زیادہ کی تیزی درج کی گئی۔آر آئی ایل کے اس اعلان سے آج شیئر مارکٹ میں تیزی آئی اور بی ایس ای کا نڈیکس 454.10پوائنٹ کی سبقت کے ساتھ 58,795.09پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای)کا نفٹی 121.20پوائنٹ کی تیزی لیکر 17,536.25پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری کا زور رہا۔ مڈکیپ 174.79پوائنٹ بڑھ کر 25,675.41پوائنٹ اور اسمال کیپ 247.69پوائنٹ چرھ کر 28,822.75پوائنٹ پر رہا۔بی ایس ای میں مجموعی طورپر 3411کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2114میں خریداری جبکہ 1178میں فروخت ہوئی جبکہ 119مستحکم رہیں۔ این ایس ای میں 25ہرے اور 25لال نشان پر رہیں۔اس دوران بی ایس ای میں توانائی گروپوں کے شیئر نے سب سے زیادہ 4.47فیصد کا فائدہ کمایا۔ اسی طرح بیسک میٹریلس 0.54، ہیلتھ کے ئر 1.53، آئی ٹی 0.89، مواصلات 1.51، یوٹلی ٹیز 1.26،کنزیومر ڈیوریبلس 0.63، تیل اور گیس 1.19، پاور 0.69، ٹیک 0.98 اور ریلٹی گروپ 1.86فیصد چڑھا۔ بین الاقوامی سطح پر تیزی کا رخ رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.13، جرمنی کا ڈیکس 0.30، جاپان کا نکئی 0.67 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.22فیصد سبقت میں رہا جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.24فیصد اتر گیا۔