شیئربازارمیں زلزلہ:سہ ماہی نتائج، کاروں کی فروخت اور پی ایم آئی اعدادوشمار سے طے ہوگی چال

ممبئی اکتوبر۔عالمی مارکیٹ میں گراوٹ اور مقامی سطح پر منافع وصولی کے شدید دباؤ کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بڑے کہرام کا سامنا کرنے والی اسٹاک مارکیٹ کی چال اگلے ہفتے کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج، کاروں کی فروخت اور سروس و مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پی ایم آئی کے اعدادوشمار سے طے ہوگی۔زیرجائزہ ہفتہ میں منگل کو ایک بارپھر 61 ہزاری ہوا بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس جمعرات کو منافع وصولی کا شکار ہوکر 60 ہزارپوائنٹس کے نیچے اترگیا اور ہفتے کے آخر میں 1514.69 کی زبردست گراوٹ جھیل کر 59306.93 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 430.2 پوائنٹس گر کر 18 ہزار پوائنٹس سے نیچے 17671.65 پوائنٹس پررہا۔گزشتہ ہفتے بڑی کمپنیوں کے حصص میں تقریباً ڈھائی فیصد کی کمی ہوئی جبکہ چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں فروخت کا کم دباؤ دیکھا گیا۔ ہفتے کے آخر میں، بی ایس ای مڈ کیپ 288.92 پوائنٹس گر کر 25277.72 پوائنٹس اور اسمال کیپ 353.51 پوائنٹس گر کر 28 ہزار پوائنٹس سے نیچے 27982.80 پوائنٹس پر آگیا۔

 

Related Articles