شہناز گِل صحافیوں کے تبصرے پر ہکا بکا رہ گئیں
ممبئی،دسمبر ۔ معروف بھارتی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ شہناز گِل وکی کوشل کے سامنے صحافیوں کی جانب سے کترینہ کیف کہہ کر پکارے جانے پر ہکا بکا رہ گئیں۔بالی ووڈ سپر اسٹار کترینہ کیف کے شوہر اور اداکار وکی کوشل نے اداکارہ شہناز گِل کے ویب شو دیسی وائبس ( Vibes Desi ) میں شرکت کی۔جہاں وہ انٹرویو کے ساتھ ساتھ اپنی آنے والی فلم ’گووندا نام میرا‘ کی پرموشن کے لیے موجود تھے، شو کے بعد فوٹو سیشن کے دوران چند صحافیوں نے شہناز گِل کو پنجاب کی کترینہ کیف کہہ کر پْکارا۔جس پر نہ صرف شہناز گِل بلکہ وکی کوشل بھی کچھ دیر کے لیے ہکا بکا رہ گئے۔اداکاروں کے تاثرات دیکھتے ہوئے فوراً ہی ایک صحافی نے شہناز گِل کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں ’پندوستان کی شہناز گِل‘ کہا تو اداکارہ خوشی سے جھوم اْٹھیں اور شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ شہناز نے وکی کے ساتھ کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان کی نئی فلم ’’گووندا نام میرا‘‘ کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔شہناز گِل نے لکھا ہے کہ ہماری ملاقات ایسے ستاروں سے بہت کم ہوتی جو خود کو ہم میں سے ایک سمجھیں، جبکہ کسی سے دوسری ملاقات میں یہ احساس بہت کم ہی ہوتا ہے کہ آپ اس شخص کو برسوں سے جانتے ہیں۔اداکارہ نے وکی کوشال کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ آپ بھرپور کامیابیاں حاصل کریں۔ خدا کرے آپ کی فلم’گووندا نام میرا‘سپر ہٹ ہو۔