شہروں میں صاف پانی کے نظام کے لیے 2.77 لاکھ کروڑ روپے کا پروجیکٹ: پوری
نئی دہلی، مئی۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کو کہا کہ حکومت نے2,77,000 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ملک کے تمام شہروں کو پانی کی حفاظت فراہم کرکے ایک نئے شہری ہندوستان کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے امرت 2.0 پروجیکٹ تیار کیا ہے۔ مسٹر پوری نے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کی تنظیم نیشنل ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کونسل (این اے آر ای ڈی سی او) کی خواتین کے ونگ این اے آر ای ڈی سی او ماہی کے نرمل جل پریاس کو شروع کرنے کے بعد کہا کہ امرت 2.0 کے تحت، حکومت اپنے دائرے کو 500 شہروں سے لیکر ہندستان کے تمام شہری بلدیاتی اداروں تک پھیلا تک بڑھا رہی ہے۔ اس کا مقصد 4,700 شہری بلدیاتی اداروں میں تمام گھرانوں کو سو فیصد پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ این اے آر ای ڈی سی او ماہی نے آبی ذخائر کو بچانے کے لیے یہ نئی پہل شروع کی ہے۔ این اے آر ای ڈی سی او کے صدر راجن بندیلکر، این اے آر ای ڈی سی او ماہی کی قومی صدر تارا سبرامنیم کی موجودگی میں لانچ کیا گیا۔ یہ پروگرام انڈین پلمبنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے راجدھانی کے پرگتی میدان میں منعقدہ نمائش اور سیمینار کے دوران کیا گیا۔ پروگرام کے دوران نرمل جل پریاس کے لوگو کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔ مسٹر پوری نے کہا کہ وہ این اے آر ای ڈی سی او ماہی کے نرمل جل پریاس مشن کو شروع کرنے پر بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام سے سالانہ تقریباً 500 کروڑ لیٹر پانی کی بچت ہوگی۔ یہ جاننا حوصلہ افزا ہے کہ پانی کی کمی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی خواتین نے ماحولیات کو فروغ دینے کے لیے قدم بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس اقدام کی پیشرفت دیکھنے کے منتظر ہیں۔