شکیرا کا ایرانی خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

میڈرڈ،اکتوبر۔عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا نے بھی ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کردیا ہے۔جب سے ایران میں حجاب نہ کرنے پر لڑکی کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہیتب سے دنیا بھر کی نامور شخصیات کی جانب سے ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے۔حال ہی میں شکیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 22 سالہ مہسا امینی کو شدید تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے کے بعد سے ایران میں جاری مظاہروں سے ایک تصویر شیئر کی ہے۔اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں مہسا امینی کے خاندان، ایران کی خواتین اور اسکول کی طالبات اور ان تمام لوگوں کے ساتھ ہوں جو آزادیٔ اظہار کے لیے لڑ رہے ہیں‘۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مکمل حجاب نہ کرنے پر تہران پولیس نے 22 سالہ مہسا امینی کو حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ کومہ میں چلی گئی، دوران علاج نوجوان لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی جس کے خلاف ایران میں 25 روز سے مظاہرے جاری ہیں۔مختلف شہروں میں مظاہرین کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کریک ڈاؤن بھی کیا جارہا ہے۔

Related Articles