شکیب الحسن کی بارش کے پانی میں بچوں کی طرح سلائیڈنگ
ڈھاکا،دسمبر۔بنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کی بارش سے متاثرہ میچ کے دوران گراؤنڈ میں بچوں کی طرح سلائیڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔مسلسل بارش اور خراب موسم کے باعث دو روز میں صرف 63.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا اور پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا رکھے ہیں۔تاہم کھیل کے دوسرے روز جب بارش کے باعث میچ ختم کیا گیا تو شکیب الحسن نے گراؤنڈ میں پچ کورز پر جمع پانی میں سلائیڈنگ کرتے ہوئے بچپن کی یاد تازہ کر دی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شکیب الحسن ننگے پاؤں بھاگتے ہوئے آتے ہیں اور ایک لمبی چھلانگ لگا کر وکٹوں پر رکھے کوورز پر سلائیڈ کرتے ہوئے کافی دور تک چلے جاتے ہیں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شکیب الحسن کی ویڈیو کو پسند کیا جا رہا ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اس حرکت کی وجہ سے شکیب الحسن بخار اور سردی کی وجہ سے نیوزی کے دورے سے باہر ہو سکتے ہیں۔