شکیب الحسن نےبایوببل کےپروٹوکال کو توڑا، بی سی بی کا فرنچائزی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

ڈھاکہ، فروری ۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائزی فارچیون بریشل کو اپنے کپتان شکیب الحسن کو ایک شوٹ میں شرکت کے لیے بایو ببل پروٹوکول توڑنے کی اجازت دینے کے لیے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ بی سی بی کے صدر نجم الحسن نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔ دراصل شکیب نے بی پی ایل فائنل سے قبل جمعرات کو کپتانوں کا آفیشل فوٹو شوٹ اور ٹریننگ سیشن چھوڑ دیا تھا تاکہ وہ سافٹ ڈرنک کمپنی کے لئے ایک ٹی وی سی کی شوٹنگ میں حصہ لے سکیں۔نجم الحسن نے جمعہ کو نامہ نگاروں کو بتایا، "ہم نے فرنچائزی کو پہلے ہی وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ہم نے انہیں بایو ببل پروٹوکول برقرار رکھنے کی ہدایت دی، لیکن انہوں نے اسے توڑ دیا، اس لیے ہم نے انہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ہم ٹورنامنٹ کے دوران کچھ نہیں کر سکے لیکن اب جب یہ ختم ہو چکا ہے تو ہم دیکھیں گے کہ کیا کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی قانون شکنی کرے گا تو ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ شکیب جمعہ کو کومیلا وکٹورینز کے خلاف بی پی ایل فائنل میں فارچیون باریشال کے لیے دستیاب تھے، کیونکہ وہ کورونا نگیٹیو آئے تھے، جس سے ان کے لیے بائیو ببل میں واپسی کی راہ ہموار ہوئی۔

Related Articles