شویتا تیواری کو اپنی بیٹی پلک پر فخر

ممبئی،اپریل۔سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ آج سنیما گھروں میں ریلیز ہوگئی۔ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کی صاحبزادی پلک تیواری نے اس فلم سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا ہے۔شویتا نے بیٹی کو سپر اسٹار سلمان خان کی فلم سے کیریئر شروع کرنے پر مبارک باد دی۔انہوں نے انسٹاگرام پر کہا کہ میری ’پی ٹی‘ پلک تیواری نے کسی کا بھائی کسی کی جان میں مسکان کا کردار ادا کیا ہے، مجھے تم پر فخر ہے، میری بچی۔واضح رہے کہ فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں سلمان خان، پوجا ہیگڑے اور پلک تیواری کے علاوہ شہناز گل اور دگوبتی وینکتیش بھی اداکاری کے جوہر دِکھاتے نظر آئیں گے۔

 

Related Articles