شندے شیوسینا کے چیف لیڈر مقرر

ممبئی، فروری۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے گروپ کو حقیقی شیو سینا کے طورپرتسلیم کرنے اور تیر کمان کا انتخابی نشان دینے کے بعد مسٹر شندے کوباضابطہ طوررپر پہلی قومی ایگزیکٹو کی منگل کی شام ممبئی میں منعقدہ میٹنگ میں پارٹی کا ’چیف لیڈر‘مقررکیاگیا۔مسٹرشندے کی قیادت میں میٹنگ ہوئی۔مہاراشٹر کے وزیر صنعت ادے سامنت نے کہا کہ ہم مسٹر شندے کو شیوسینا کے لیڈر کے طور پر قبول کرتے ہیں۔ وزیر دادا بھوسے کو پارٹی کی تادیبی کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے جبکہ شمبھوراج دیسائی اور سنجے مورے کو ممبر بنایا گیا ہے۔میٹنگ میں سدھیش کدم کو پارٹی سکریٹری مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ شیوسینا میں پارٹی سربراہ اور ورکنگ صدر کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے خلاف کام کرنے والوں کو ڈسپلنری کمیٹی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران آزادی پسند ونائک دامودر ساورکر کو بھارت رتن سے نوازے جانے، ریاست میں مقامی لوگوں کو 80 فیصد نوکریاں دینے، ویرماتا اہلیا بائی ہولکر، چھترپتی سنبھاجی راجے کے نام قومی ہیروز کی فہرست میں شامل کرنے، مراٹھی زبان کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے اور ممبئی کے چرچ گیٹ اسٹیشن کا نام چنتامن راؤ دیش مکھ کے نام پر رکھنے کی قرارداد منظور کی گئی۔

Related Articles