شریئس ایئرٹیسٹ ڈیبیو کے لئے تیارہیں:کپتان رہانے نے تصدیق کی

کانپور 24 نومبر۔شریئس ایئر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کانپور ٹیسٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کپتان اجنکیا رہانے نے اس کی تصدیق کی ہے، حالانکہ رہانے نے یہ واضح نہیں کیا کہ ٹیم کس بیٹنگ اور باؤلنگ کے امتزاج کے ساتھ جائے گی۔ وراٹ کوہلی، روہت شرما، لوکیش راہل اور رشبھ پنت کی غیر موجودگی میں ٹیم کی بیٹنگ یونٹ قدرے کمزور نظر آرہی ہے، ایسے میں ٹیم انڈیا ایک اضافی بلے باز کو جگہ دے سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو، سوریہ کمار یادو یا کے ایس بھرت میں سے کوئی ایک بلے باز ڈیبیوکرسکتا ہے۔ہندوستان گھریلو ٹیسٹ میچوں میں صرف پانچ بلے بازوں کے ساتھ جانے کو ترجیح دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہنوما وہاری کو ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا اور انہیں جنوبی افریقہ کے دورے پر انڈیا اے کے ساتھ بھیجا گیا۔ لیکن راہل کی چوٹ کے بعد اب یہ داؤ الٹاپڑتا ہوانظر آریا ہے۔کپتان رہانے نے میچ سے قبل کہا کہ انہیں یقینی طورپر بڑے ناموں کی کمی محسوس ہوگی لیکن یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی ٹیسٹ میچوں میں خود کو ثابت کرنے کا اچھا موقع ہے۔ائیر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 52.18 کی اوسط اور 81.54 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔ وہ مڈل آرڈر میں پجارا اور رہانے کے بعد کھیلتے نظر آئیں گے۔ اس سے پہلے، ٹیم انتظامیہ مڈل آرڈر میں شبھمن گل کو آزمانا چاہتی تھی، لیکن راہل کی چوٹ کی وجہ سے تمام منصوبوں پر عمل نہیں ہوسکا۔

Related Articles