شراب کی لت میں مبتلا دنیا کے پہلے کتے کا علاج کردیا گیا

پلیماؤتھ،اپریل۔برطانیہ کے شہر پلیماؤتھ میں شراب کی لت میں مبتلا ایک کتے کو اس لت سے چھٹکارا دلا دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبراڈور کی نسل سے تعلق رکھنے والا ‘کوکو’ نامی کتا ایک پالتو کتا ہے جو شراب کی لت میں مبتلا ہوگیا تھا اور اب اس کا علاج کردیا گیا ہے جس کے بعد کوکو دنیا کا پہلا کتا ہے جسے اس سے نجات دلائی گئی ہے۔
‘کوکو’ کو شراب کی لت کیسے لگی؟میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘کوکو’ کا مالک رات کو سونے سے قبل شراب پینے کا عادی تھا اور اس نے ‘کوکو’ کو بھی شراب کی لت لگا دی تھی، مالک کی وفات کے بعد ایک ویٹ (جانوروں کے ڈاکٹر) کو ‘کوکو’ اور اس کے ساتھ ایک اور کتا گھر میں ملا جس کی نشے کی وجہ سے حالت بری تھی۔ویٹ کی جانب سے اس کتے کو ووڈ سائیڈ اینیمل ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بد قسمتی سے دوسرا کتا موت کے منہ میں چلا گیا لیکن ‘کوکو’ کا انتہائی نگہداشت میں علاج کیا گیا۔جانوروں کی تنظیم کی جانب سے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ‘کوکو’ کے علاج سے متعلق بتایا گیا کہ یہ ان کیلئے پہلا کیس تھا جس میں ایک کتے کو نشے کی لت سے چھٹکارا دلایا گیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ علاج کے دوران ‘کوکو’ نے چار ہفتے بے ہوشی کی حالت میں گزارے تھے تاہم اب ‘کوکو’ بہت حد تک ریکور ہوگیا ہے اور اس کا رویہ بھی عام کتوں جیسا ہوگیا ہے۔

Related Articles