شاہ کے دورے سے قبل نکسلیوں کی شرارت

جگدل پور،مارچ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے چھتیس گڑھ کے دورے سے قبل نکسلیوں نے بستر ڈویژن میں شرارت کرتے ہوئے کچھ گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا۔نارائن پور اور دنتے واڑا ضلع میں ہوئے ان واقعات کے بعد پولیس نے سیکیورٹی انتظامات سخت کر دی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق نارائن پور ضلع ہیڈ کواٹر سے 13کلومیٹر دور کھوڑ گاؤں پنچایت کے آشرت گاؤں انجریل کے پٹیل پارا میں نکسلیوں نے پردھامن منتری گرامین سڑک یوجنا کے تحت بن رہی سڑک کی تعمیر کے کام میں مشکلات پیدا کرتے ہوئے تین گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا۔ واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس سپرٹنڈنٹ پشکر شرما نے بتایا کہ ٹھیکیدار کے ذریعے پولیس محکمہ کے اطلاع کے بغیر ہی تعمیر کا کام کیا جا رہا تھا، جس کی وجہ سے سیکیورٹی فراہم نہیں ہو پائی تھی۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سرچ مہم تیز کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس دوران خواتین نکسلیوں کی موجودگی بھی کافی تعداد میں رہی۔ ہتھیاروں سے لیس وردی پہنے نکسلیوں نے ڈرائیوروں کو سڑک کی تعمیر بند کرنے کی تنبیہ دی۔ بی ایس ایف کیمپ سے 3کلومیٹر دور نکسلی واردات ہونے کی وجہ سے علاقے میں دہشت کا موحول بنا ہوا ہے۔وہیں دنتے واڑا ضلع میں بدھ کی دیر رات ایک بجے سی پی آئی ماؤ نوازتنظیم کے کچھ نا معلوم ماؤنوازکیڈر کے ذریعے تھانہ بچیلی کے قریب ریلوے ٹریکڈبل کرنے کے کام میں استعمال کئے جا رہے جے سی بی مشین اور ایک ٹرک میں آگ لگانے کی کوشش گئی۔ اس دوران تھانہ بچیلی کے سیکیورٹی فورس کو آتا دیکھ کر ماؤ نوازوں نے فائرنگ کی۔ جوابی کاروائی میں پولیس پارٹی کے ذریعے بھی فائرنگ کی گئی۔ ایسے میں ماؤنواز وں نے جنگل کی آڑ میں بھاگ گئے۔ حادثے میں دونوں گاڑیوں میں نقصان ہوا ہے۔

Related Articles