شاہ رخ کار تلے روندی جانے والی لڑکی کے ورثاء کی امداد کیلئے میدان میں آگئے

ممبئی،جنوری۔انجلی گاڑی کے نیچے آگئی تھی اور ڈرائیور 12 کلومیٹر تک گاڑی چلاتا رہا۔انجلی گاڑی کے نیچے آگئی تھی اور ڈرائیور 12 کلومیٹر تک گاڑی چلاتا رہا۔ نئی دہلی میں نئے سال کے موقع پر خوفناک حادثے میں ہلاک ہونے والی 20 سالہ لڑکی کے ورثاء کی امداد کیلئے شاہ رخ خان میدان میں آگئے۔شاہ رخ خان کی این جی او میر فاؤنڈیشن نے دہلی میں ہلاک قتل ہونے والی انجلی سنگھ کے اہلخانہ کو امدادی رقم دی۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق میر فاؤنڈیشن نے انجلی کے اہلخانہ کو رقم عطیہ کی ہے۔نئے سال کی رات نئی دہلی کے علاقے کانجھا والا میں انجلی سنگھ کی موٹربائیک کو گاڑی والے نے ٹکر ماری۔انجلی گاڑی کے نیچے آگئی اور ڈرائیور 12 کلومیٹر تک گاڑی چلاتا رہا، اس دوران انجلی گاڑی کے نیچے ہی تھی۔انجلی اپنے گھر کی واحد کفیل تھی جس میں اس کی والدہ اور بہن بھائی شامل تھے۔شاہ رخ خان کی این جی او انجلی کی والدہ کے علاج معالجے کے اخراجات بھی برداشت کرے گی۔

Related Articles