شاہ رخ خان کی "پٹھان” ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہو گئی 

ممبئی،دسمبر۔شاہ رخ خان کی فلم "پٹھان ” نے ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ روپے کمالئے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دپیکا اور شاہ رخ خان کی آنے والی فلم” پٹھان” کے او ٹی ٹی رائٹس 100 کروڑ روپے میں فروخت ہو گئے ہیں، اس طرح فلم نے ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ روپے کما لئے۔ریلیز سے قبل ہی تنازعات میں گھرنے کے باوجود انٹرنیٹ پر فلم کے گانوں کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔خیال رہے کہ انتہا پسند ہندوؤں نے "پٹھان” کے گیت "بے شرم رنگ” میں دپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس پر اعتراض کیا ہے ، حتیٰ کہ انتہا پسندوں کی جانب سے فلم کے بائیکاٹ کے اعلان کیساتھ شاہ رخ کو زندہ جلانے کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔

 

Related Articles