شاہ رخ خان کی اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ ہارنے پر ٹویٹ

ممبئی،اپریل۔بالی وڈ اداکار اور آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر یعنی کے کے آر کے مالک شاہ رخ خان نے آئی پی ایل کے ایک دلچسپ مقابلے میں اپنی ٹیم کی ہار کے بعد اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ ‘مجھے پتہ ہے کہ ہم ہارے ہیں لیکن اگر ہم ہارے ہی ہیں تو پھر ہار کا یہی طریقہ صحیح ہے۔‘پیر کی رات راجستھان رائلز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ راجستھان رائلز نے پانچ وکٹوں پر 217 رنز بنائے جبکہ کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم 210 رنز ہی بنا کسی۔کے کے آر کے کپتان شریاس ائیر اور ایرون فِنچ کی نصف سینچریوں کے باوجود ٹیم ہار گئی۔اس میچ میں یجویندر چہل نے راسجتھان رائلز کے لیے ہیٹ ٹرِک کی اور جوش بٹلر نے طوفانی سینچری بنائی۔اس دلچسپ مقابلے میں شکست سے مایوس ٹیم کا حوصلہ شاہ رخ خان نے اپنے ہی انداز میں بڑھایا۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ‘آپ نے اچھا کھیلا، شریاس، ایرون، امیش نے شاندار کوشش کی۔ سنیل کو 150 ویں میچ کی مبارکباد۔ مجھے پتہ ہے کہ ہم ہار گئے ہیں لیکن ہمیں ہارنا ہی ہے تو یہ طریقہ صحیح ہے۔‘
شاہ رخ کی اس ٹوئٹ پر کے کے آر اور لوگوں کا رد عمل:خان کی اس ٹویٹ کے بعد لوگوں نے ٹیم کا حوصلہ پڑھانے کے لیے ان کی ستائش کی تو کچھ لوگوں نے انہیں کئی طرح کے مشورے دیے۔کولکتہ نائٹ رائڈرز نے لکھا ‘آخر دم تک، آخری رن تک’۔شاہ رخ کی ٹویٹ پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے جاوید خان نامی صارف نے لکھا ‘رات کے بعد ہی دن آتا ہے سر، ہم اور مضبوطی کے ساتھ آگے کھیلیں گے، ہمیں امید بنائے رکھنی ہے’۔وہیں بظاہر ممبئی انڈینز کے ایک حامی حسین نامی صارف نے لکھا ‘ہم تو چھ ہار کے بیٹھے ہیں، اب بس مکیش بھائی ہی ایک آخری امید ہیں’۔کرم ویر نامی صارف نے لکھا ‘میں اس ٹویٹ کا منتظر تھا، شریاس ائیر اس کے حقدار ہیں’۔
میچ کا ٹرنِنگ پوائنٹ:میچ کا 17 واں اوور ایک طرح سے ٹرنِنگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ چہل نے اس اوور میں چار وکٹیں لے کر محض دو رنز دیے۔ انہیں میچ آف دی میچ قرار دیا گیا۔چہل کی ہیٹ ٹرک کی وجہ سے 210 رنز کے سکور کے باوجود بھی کولکتہ کے چار بلے باز اپنا کھاتا ہی نہیں کھول پائے۔

 

 

Related Articles