شاہ رخ خان کو سعودی عرب میں کیا چیز اچھی لگی؟

ممبئی،فروری۔بالی وڈ کنگ شاہ رخ نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی احرام باندھے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھیں۔ان دنوں شاہ رخ خان اپنی فلم پٹھان کی شاندار کامیابی کا جشن منانے میں مصروف ہیں اور انہیں دنیا بھر سے کامیابی پر مبارکبادی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے صارفین کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔شینا نامی ایک ٹوئٹر صارف نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ آپ کا دورہ سعودی عرب کیسا رہا؟ اور جدہ میں آپ نے سب سے زیادہ کس چیز کو پسند کیا؟اس سوال پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ وہاں کے لوگ بہت اچھے اور مہمان نواز ہیں۔

Related Articles