شاہ رخ خان کا مداحوں کو رانی مکھرجی کی فلم دیکھنے کا مشورہ
ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں ساتھی اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’مسز چیترجی vs ناروے‘ میں شاندار اداکاری کی تعریف کی ہے۔شاہ رخ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’مسز چیترجی vs ناروے‘ پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ فلم ’مسز چترجی vs ناروے‘ کی پوری ٹیم نے بہت زبردست کوشش کی۔اْنہوں نے رانی مکھرجی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری رانی مرکزی کردار میں جس طرح چھائی ہوئی تھی ایسا تو کوئی ملکہ ہی کر سکتی ہے‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’ہدایتکار آشیما نے بہت ہی حساس انداز میں ایک انسانی جدوجہد کو دکھایا ہے‘۔شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں مداحوں کو بھی یہ فلم دیکھنے کا مشورہ دیا۔واضح رہے کہ رانی مکھرجی کی اس فلم نے نہ صرف شاہ رخ خان بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی دیگر مشہور شخصیات کو بھی حیران کردیا ہے۔ شاہ رخ خان سے پہلے کترینہ کیف، وکی کوشل، کیارا اڈوانی اور بہت سی نامور شخصیات نے بھی رانی مکھرجی کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ہے۔