شاہ رخ خان ڈیجیٹل ورلڈ میں بھی کامیاب

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈیگاڑنے کے بعد اب ڈیجیٹل ورلڈ میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ شاہ رخ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم’لوو ہوسٹل‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔اْنہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے فلم کو مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اْنہوں نے فلم کے ہدایتکار اور کاسٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’شاباش شنکر رمن، بوبی دیول، وکرانت میسی اور سانیا ملہوترا، آپ تمام لوگ اس خوشی کے حقدار ہیں‘۔شاہ رخ خان نے ڈیجیٹل ورلڈ میں بطور پروڈیوسر کامیابی حاصل کی ہے کیونکہ اس فلم میں شاہ رخ خان نے خود کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے۔خیال رہے کہ اداکار نے کچھ دنوں پہلیاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس فلم’لوو ہوسٹل‘کا ٹریلر شیئر کرتیہوئے اعلان کیا تھا کہ اْنہوں نے ڈیجیٹل ورلڈ میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

Related Articles