شاہ رخ خان نے چھتری سے اپنا چہرہ کیوں چھپایا؟

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی چھتری کے پیچھے چھپے ہوئے چہرے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔میڈیا کے مطابق، شاہ رخ خان جب 7 نومبر بروز اتوار دہلی سے ممبئی پہنچے اور نجی کلینا ایئر پورٹ کے باہر پاپرازی فوٹوگرافرز سے ایک بڑی سیاہ چھتری کے پیچھے چھپتے ہوئے اپنی گاڑی میں بیٹھے۔شاہ رخ خان کے ہمراہ ان کے باڈی گارڈ بھی تھے جو ان کی گاڑی کے قریب کھڑے تھے، جب کہ ایک اور نامعلوم شخص نیانہیں میڈیا کی نظروں سے بچانے کے لیے چھتری کے پیچھے چھپا کر گاڑی میں بٹھایا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اْن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا تھا۔

Related Articles