شاہ رخ خان نے سلمان خان کو ’شاندار‘ اور ’مہربان‘ قرار دے دیا

ممبئی،نومبر۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات کیلئے خود کو ٹوئٹر پر پیش کیا اور سلمان خان کو شاندار اور مہربان قرار دیا ہے۔ اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم سب سوالات کے ساتھ جاگتے ہیں مگر آج میں جوابات کے ساتھ اٹھا ہوں تو سوچا کیوں نہ 15 منٹ کیلئے سوالات کا سیشن کرلیا جائے، اگر آپ کے پاس فارغ وقت ہے تو براہ کرم اپنے سوالات پوچھیں۔شاہ رخ خان کے پوسٹ کرتے ہی ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے ٹوئٹر کا رخ کرلیا اور ٹوئٹر پر AskSRK# ٹرینڈ کرنے لگا۔ایک صارف نے مطالبہ کیا کہ سلمان خان کے لیے ایک لفظ لکھیں۔کنگ خان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان بہترین اور مہربان ہیں۔ٹویٹر کے ایک صارف نے سوال کیا کہ دیپیکا کے ساتھ کام کرنا کیسا رہا ہے؟ آپ دونوں میرے پسندیدہ ہیں۔ایک اور صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ اکیلے میں خود سے بات کرتے ہیں؟اگلی فلم کے متعلق ایک صارف نے پوچھا کہ آپ اداکار تھلپتی وجے کے ساتھ کب فلم کرنے جارہے ہیں؟ ہم آپ دونوں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔

Related Articles