شاہ آج شام منی پور پہنچیں گے

امپھال، جنوری ۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ منی پور کے پیش نظر یہاں سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیئےگئے ہیں۔ مسٹر شاہ جمعرات کی شام یہاں پہنچنے والے ہیں۔مسٹر شاہ کے دورے کے پیش نظر، پولیس آنے جانے والوں کی جانچ کر رہی ہے اور لوگوں کو ان جگہوں پر جانے سے روک رہی ہے جہاں مرکزی وزیر داخلہ کے جمعہ کو جانے کی توقع ہے۔مرکزی وزیر داخلہ جمعہ کو مارجنگ میں چوراچند پور میڈیکل کالج کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ پولو مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی آئی این اے ہیڈ کوارٹر موئرنگ کے اولمپین پارک میں 165 فٹ بلند ترنگا لہرائیں گے۔ امکان ہے کہ وہ چینگئی پولو گراؤنڈ موئرنگ میں جلسہ عام سے بھی خطاب کرسکتے ہیں۔مسٹر شاہ یہاں ہیلی کاپٹر سے آئیں گے اور اس کے لیے ہیلی پیڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔ سری سری فضائی راستے سے مختلف مقامات پر جائیں گے۔ اس کے پیش نظر پروگرام کے علاقوں میں ’نو فلائی زون‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔منی پور کے بعد مسٹر شاہ جمعہ کو ہی یہاں سے سیدھے ناگالینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔

Related Articles