شاہین نے صحتیابی، نیوزی لینڈ سیریز میں کھیلنے کی نوید سنادی
دبئی ،ستمبر۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے میں تیزی سے انجری سے صحت یاب ہورہا ہوں ویٹ ٹریننگ شروع کررہا ہوں ، جلد بولنگ بھی شروع کردوں گا۔ نیوزی لینڈ سیریز میں ضرور ملیں گے، ایشیا کپ ضرور جیتنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی گفتگو کی ویڈیو شیئر کردی۔ انہوں نے کو آخری اوورز میں یارکرز زیادہ کرانے کا مشورہ دیا۔ نسیم شاہ نے کہا کہ شاہین آپ کو ہم سب مِس کر رہے ہیں، دعا ہے آپ جلد فٹ ہوں۔ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی بولرز شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے ورچوئل گفتگو ہوئی۔ شاہین شاہ آفریدی نے دونوں بولرز سے محمد رضوان کی خیریت بھی دریافت کی۔