شادی کے بعد سدھارتھ اور کیارا کی جیسلمیر ایئرپورٹ سے پہلی تصاویر

ممبئی،فروری۔کئی سال ڈیٹنگ کے بعد بالی ووڈ کی مقبول جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی نے گزشتہ روز شادی کرلی۔شادی کے بعد جیسلمیر ایئرپورٹ پر دونوں کو ساتھ دیکھا گیا اور فوٹوگرافرز نے جی بھر کے تصاویر لیں۔سوریا گڑھ محل میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دلہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوست مدعو تھے جبکہ میڈیا کو بالکل دور رکھا گیا تھا۔ایئرپورٹ پر ان کے پرستار بھی موجود تھے جنہوں نے شادی کی مبارکباد دی اور سدھارتھ کیارا نے ہاتھ ہلا کر اظہار محبت کرتے ہوئے جواب دیا۔

 

Related Articles