سینا رکن پارلیمنٹ کو ای ڈی نے طلب کیا

ممبئی ستمبر۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کے روز شیوسینا کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ بھاونا گاولی کو ایک ٹرسٹ میں مبینہ طور پر ہوئے کروڑں روپے کے دھوکہ دہی کے معاملات میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گاولی کی والدہ اور دیگر کا نام ٹرسٹ کے اراکین ہیں اور وہ ایک کاروباری فرم کے بھی مالک ہے جو مرکزی تفشیشی ادارہ کے نشانے پر ہے۔ ای ڈی کے ذرائع نے رکن پارلیمنٹ کو سمن جاری کئے جانے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہیں 4 اکتوبر کو ممبئی میں ایجنسی کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 48 سالہ گاولی مہاراشٹر کی -واشیم حلقہ انتخاب سے لوک سبھا کے رکن ہے گزشتہ ماہ ای ڈی نے گاولی سے منسلک چند اداورں پر چھاپہ مارا تھا لیکن اس نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ گاولی تیسری سینا لیڈر ہیں جسے ای ڈی نے اب تک تفشیش کے لئے طلب کیا ہے ۔اس سے قبل وزیر ٹرانسپورٹ انیل پرب کو ای ڈی نے طلب کیا تھا اور کل انکا بیان بھی درج کیا گیا بروز پیر سابق سینا کے رکن پارلیمنٹ اڈسولے کے گھر پر بھی ای ڈی نے چھاپہ مارا تھا۔

Related Articles